ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جو بھی بی جے پی کارکن کی طرف انگلی اٹھائے گا، اس کی انگلی سلامت نہیں رہے گی : منوج سنہا

جو بھی بی جے پی کارکن کی طرف انگلی اٹھائے گا، اس کی انگلی سلامت نہیں رہے گی : منوج سنہا

Fri, 19 Apr 2019 23:01:00    S.O. News Service

غازی پور (اتر پردیش) ،19؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر منوج سنہا نے دھمکی دی کہ جو بھی شخص کسی بی جے پی کارکن کی طرف انگلی اٹھائے گا، اسے صرف چار گھنٹے میں اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔غازی پور سیٹ سے دوبارہ الیکشن لڑ رہے سنہا ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا 40 کلومیٹر دور سیدپر علاقے میں کسان پنچایت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔59 سالہ رہنما نے کہاکہ بی جے پی کارکن بدعنوانی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے ذریعے حاصل آمدنی ختم کرنے کے لئے تیار ہیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر کسی بی جے پی کارکن کی طرف کوئی بھی انگلی اٹھی تو چار گھنٹوں میں وہ انگلی سلامت نہیں رہے گی۔انہوں نے کہاکہ پوروانچل کا کوئی بھی مجرم غازی پور میں نہیں گھس سکتا اور بی جے پی کے کارکنوں کو ترچھی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا۔اگر اس نے ایسا کرنے کی حماقت کی تو اس کی آنکھیں نہیں رہیں گی۔مرکزی وزیر مافیا سے لیڈر بنے مختار انصاری کے بھائی افضل انصاری کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔


Share: